ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے اٹھائيس نومبر انیس سو اسّی کو مروارید نامی آپریشن میں صدامی بحریہ کے ایک دسٹرائر اور البکر والامیہ نامی آئیل ٹرمینل تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بصرہ ، فاؤ اور ام القصر کو محاصرے میں لے کر صدامی بحریہ کو مفلوج کردیا تھا۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484283
یوم بحریہ کے موقع پر بحریہ کے جوانوں اور کمانڈروں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ الشریف کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور ایک بار پھر آپ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہنے کا عہد کیا۔